ارتقاء کہانی ایک سرکاری ملازم کی اشاعت ثانی
ارتقاء کہانی ایک سرکاری ملازم کی
اشاعت ثانی
’’ارتقاء‘‘ میں نہ صرف زیدی صاحب نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں ارتقائی سفر کی داستان بیان کی ہے بلکہ وزارتِ تجارت کے تکنیکی معاملات کو جس سادگی اور خوش اسلوبی سے قاری تک پہنچایا ہے، وہ صرف ایک اہلِ زبان کا خاصہ ہوسکتا ہے۔چھ سو سے زیادہ صفحات پر مشتمل یہ نصف صدی کی داستان اتنی دلچسپ اور دل پذیر ہے کہ ایک دفعہ شروع کرنے کے بعد آپ اسے ختم کیے بغیر دم نہ لیں گے۔ اگر اتفاق سے آپ میری طرح ان باتوں کے عینی شاہد ہوئے تو یہ دلچسپی مزید بڑھ جائے گی۔ آپ چند سال پیچھے چلے جائیں گے اور سوچیں گے کہ مصنف کے اس وقت کے تجزیے میں کتنی گہرائی اور گیرائی تھی۔
یہ کتاب بالخصوص نئے سرکاری افسروں کو ضرور پڑھنی چاہیے تاکہ وہ جان سکیں کہ سیاسی مصلحتوں اور پیشہ ورانہ تقاضوں میں ایک توازن کیسے رکھا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر عابد قیوم سلہری
Executive Director,Sustainable Development Policy Institute (SDPI), Member National Economic Advisory Council
ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ ,ممبر نیشنل اکانومک ایڈوائزری کونسل، اسلام آباد